بالی وڈ کوریو گرافر اور ہدایتکار ریموڈیسوزاکا عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

جمعرات 30 جولائی 2015 17:59

بالی وڈ کوریو گرافر اور ہدایتکار ریموڈیسوزاکا عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

ممبئی ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) بالی وڈ کوریو گرافر اور ہدایتکار ریموڈیسوزا نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریموڈیسوزا ”ڈانس پلس“ رئیلٹی شو میں سپرجج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جب شو کی عسکبندی کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ بالی وڈ میں آپ کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ بالی وڈ میں کئی اداکاروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں تاہم بدقسمتی سے انہیں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 17:59:47

Rlated Stars :