رجب بٹ سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی

بدھ 6 مئی 2026 22:51

رجب بٹ سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2026ء) لاہور کی سیشن کورٹ نے رجب بٹ سمیت دیگر کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے فرد جرم سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت ملزمان رجب بٹ، جہانگیر، جواد علی اور عبد الرحمان نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی۔

(جاری ہے)

رجب بٹ کے وکیل نے فرد جرم عائد نہ کرنے سے متعلق دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظوری ہوچکی ہے قانون کے مطابق رجب بٹ پر فرد جرم عائد نہیں کرسکتی عدالت رجب بٹ پر فرد جرم عائد نہ کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے رجب بٹ پر فرد جرم سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے سماعت گیارہ مئی تک ملتوی کردی۔ تھانہ نواب ٹاون پولیس نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 06/05/2026 - 22:51:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :