ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کی جانب سے یوٹیوبر رجب بٹ، سلمان حیدر، مان ڈوگر سمیت دیگر کیخلاف دائر استغاثہ منظور

بدھ 15 جولائی 2026 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2026ء) لاہور کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کی جانب سے مبینہ زیادتی کے الزام میں یوٹیوبر رجب بٹ، سلمان حیدر، مان ڈوگر سمیت دیگر کے خلاف دائر استغاثہ منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 11 اگست کو طلب کر لیا، جبکہ تفتیشی افسر کو بھی کارروائی کے لیے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفریاب چدھڑ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

مدعیہ نے اپنے وکیل فیاض رامے کی وساطت سے استغاثہ دائر کیا تھا۔تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔ عدالت کے مطابق مدعیہ نے واٹس ایپ چیٹس، میڈیکل رپورٹ، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرایا گیا بیان اور ریکوری میمو بھی عدالت میں پیش کیا، جنہیں ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔عدالت نے تمام نامزد ملزمان کو 11 اگست کو طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو بھی آئندہ سماعت پر کارروائی کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی۔
وقت اشاعت : 15/07/2026 - 16:32:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :