شریکِ حیات نہیں، غلام چاہتے ہیں‘، شوہر سے متعلق نمرہ خان کی معنی خیز پوسٹ وائرل

بدھ 12 اگست 2026 19:56

شریکِ حیات نہیں، غلام چاہتے ہیں‘، شوہر سے متعلق نمرہ خان کی معنی خیز پوسٹ وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2026ء) پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زد میں آگئی، اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک معنی خیز پوسٹ نے مداحوں اور صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا۔نمرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں ’نارسسٹ‘ افراد سے متعلق ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے لوگ شادی حقیقی رفاقت کے لیے نہیں بلکہ اپنے شریکِ حیات کو غلام بنانے کے لیے کرتے ہیں۔

نمرہ خان گزشتہ کئی برسوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور ان کی ذاتی زندگی بھی مختلف اوقات میں خبروں کی زینت بنتی رہی ہے۔ ماضی میں ایک ناکام ازدواجی تعلق کے بعد اداکارہ نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی جس کی تصاویر انہوں نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

(جاری ہے)

شادی کے ابتدائی دنوں میں نمرہ خان اپنی نئی زندگی کے حوالے سے خوش دکھائی دے رہی تھیں تاہم کچھ عرصے بعد ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹس سامنے آنے لگیں جنہیں ان کے ازدواجی تعلق میں مبینہ مشکلات سے جوڑا جا رہا ہے۔

اب اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ’نارسسٹ‘ افراد کے حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ شادی حقیقی رفاقت کے لیے نہیں بلکہ اپنے شریکِ حیات کو اپنے تابع رکھنے کے لیے کرتے ہیں۔نمرہ خان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردِعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے اداکارہ کو اپنے ذاتی معاملات سوشل میڈیا پر زیرِ بحث نہ لانے کا مشورہ دیا جبکہ کچھ نے ان کے دوبارہ شادی کے فیصلے پر بھی سوالات اٹھائے۔
وقت اشاعت : 12/08/2026 - 19:56:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :