پی ٹی وی 26نومبر کو اپنی 43ویں سالگرہ منائیگا ‘ تین روزہ خصوصی نشریات کا آغاز25 نومبر سے شروع ہوگا

جمعہ 23 نومبر 2007 13:19

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار23 نومبر2007) پاکستان ٹیلی وژن 26نومبر کو اپنی 43ویں سالگرہ منائیگا ۔پی ٹی وی کی سالگرہ کے سلسلہ میں تین روزہ خصوصی نشریات کا آغاز 25 نومبر سے ہوگا۔ اس موقع پر پی ٹی وی لاہور سینٹر میں ماضی کی یادیں کے طور پر پروگرام ریکارڈ کئے گئے ہیں جنہیں 25‘26نومبر کو ٹیلی کاسٹ کیا جائیگا ۔ جن پروگراموں کو ریکارڈ کیا گیا ہے اس میں نیلام گھر اورمیوزک کے پروگرام شامل ہیں ۔

اس سلسلہ میں خصوصی پروگرام نیلام گھر کے پروڈیوسر بشارت احمد خان ‘ معاون آغا قیصر و خالد رشید ہیں ۔ پی ٹی وی کے اس مقبول ترین شو کا آغاز کراچی ٹیلی وژن سے ہوا تھا اور اسکے پہلے پروڈیوسر عارف رانا اور کمپیئر طارق عزیز تھے ۔ یہ پروگرام مختلف ادوار میں مختلف ناموں سے کئی دہائیوں سے منی سکرین کی زینت بنا رہا ۔

(جاری ہے)

پروگرام کو پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

43ویں سالگرہ کے موقع پر پی ٹی وی لاہور سینٹر نے نیلام گھر کے نام سے ایک خصوصی پروگرام ریکارڈ کیا گیا ہے جو 25نومبر کو آن ائیر جائیگا اس پروگرام میں پہلے پروڈیوسر عارف رانا نے خصوصی طو رپر شرکت جبکہ اس پروگرام میں پی ٹی وی کی پہلی کمپیئر کنول نصیر بھی موجو د تھیں ۔ اسکے علاوہ اداکاروں صداکاروں اور گلوکاروں کی ایک کثیر تعداد نے اس پروگرا م میں شرکت کی جن فنکاروں نے اس پروگرام میں شرکت کی ان میں امان اللہ‘ ببو برال ‘ اشرف راہی ‘ عابد کشمیری ‘ افتخار ٹھاکر کے نام شامل ہیں ۔

پروگرام کو رنگا رنگ بنانے کیلئے ان میں دیگر فنکاروں میں محمد قوی خان‘ شجاعت ہاشمی ‘ سہیل اصغر ‘ محسن گیلانی ‘ اورنگزیب لغاری ‘ جمیل فخری ‘ عرفان کھوسٹ ‘ توقیر ناصر ‘ علی اعجاز‘ مسعو داختر ‘ فاروق ضمیر ‘ خیام سرحدی ‘ صائقہ بیگم ‘ جان ریمبو‘ صاحبہ ‘ صباء رضا شامل ہیں۔ جن فنکاروں نے اس پروگرام میں پرفارم کیا ان میں شاہدہ منی‘ انور رفیع ‘ا میر علی ‘ ملکو ‘ سلمیٰ آغا ‘ جواد احمد ‘ صائمہ ممتاز ‘ سائرہ نسیم ‘ عارف لوہار اور ندا فیض کے نام شامل ہیں ۔

پروگرام کا بہترین حصہ بیت بازی کا تھا جن دو ٹیموں نے حصہ لیا ۔ مزاج آشنائی والے حصے میں اداکار سعود انکی بیگم جویریہ جلیل ‘ جان ریمبو اور صاحبہ نے شرکت کی ۔ 25نومبر کو چلنے والا یہ پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہوگا ۔ اسکے علاوہ میوزک کے حوالے سے پی ٹی وی نے اپنے ناظرین کیلئے دو بہترین پچاس ‘ پچاس منٹ دورانیے کے پروگرام تیا رکئے ہیں یہ پروگرام پی ٹی وی کی میوزک ہسٹری پر مشتمل ہیں ۔

پروگرام میں مختلف ریجن کے گلوکاروں کے گیت شامل کئے گئے ہیں اس کے علاوہ پرانے گیتوں کو اپ ڈیٹ بھی کیا گیا ہے جس میں نئے فنکاروں کے گائے ہوئے گیت بھی شامل ہیں ۔ ان میں جن گلوکاروں کے گیت دکھائے جائینگے اس میں ملکہ ترنم نور جہاں ‘ مہدی حسن‘ اخلاق احمد‘ مالا بیگم‘ بلقس خانم‘ ریشماں ‘ مسعود رانا ‘ احمد رشدی ‘ ملکہ پکھراج ‘ طاہرہ سید ‘ تصور خانم اور دیگر شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ پی ٹی وی کی 43ویں سالگرہ کے سلسلہ میں مختلف شخصیات کے پیغام بھی دکھائے جائینگے ۔ اسکے علاوہ دانشور شاعر صداکار اور فنکار بھی اس تین روز نشریات میں شرکت کرینگے ۔
وقت اشاعت : 23/11/2007 - 13:19:17

Rlated Stars :