اسلام آباد‘فیشن کے تقاضوں کے پیش نظر رنگارنگ فیشن شو

بدھ 16 ستمبر 2015 14:09

اسلام آباد‘فیشن کے تقاضوں کے پیش نظر رنگارنگ فیشن شو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد میں فیشن کے تقاضوں کے پیش نظرہوا رنگا رنگ فیشن شو،،ماڈلزکی بہار کے ساتھ خوبصورت کلاسیکل رقص کودیکھ کرحاضرین خوب محظوظ ہوئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں منعقدہ فیشن شومیں ریمپ پرکیٹ واک کرتے ماڈلزنے دورجدید کے پیش نظرملبوسات کوکروایا متعارف،جدید ڈیزائن کی شیروانی اورفینسی ملبوسات بنے حاضرین کی خاصی توجہ کا مرکز۔فیشن کے جلووں کے ساتھ کلاسیکل رقص وموسیقی نے بھی محفل کولگا دیا چار چاند۔قوس قزاح کے رنگوں پرمشتمل ملبوسات کودیکھ کرحاضرین کے چہرے دیدنی تھے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ اس طرح کے شوزکے انعقاد سے لوگوں کوتفریح کے ساتھ ساتھ فیشن کے بارے میں معلومات بھی ملتی ہے۔

وقت اشاعت : 16/09/2015 - 14:09:06