بالی ووڈ لیجنڈ اداکارونود کھنہ کل 69 ویں سالگرہ منارہے ہیں

بدھ 7 اکتوبر 2015 13:52

بالی ووڈ لیجنڈ اداکارونود کھنہ کل 69 ویں سالگرہ منارہے ہیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ لیجنڈ اداکارونود کھنہ آج انہترویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سو اکتالیس فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔بن کر وہ آیا تھا کھل نائیک مگر تیورکسی ہیرو سے کم نہیں تھے، جو جلد ہی پردے پر سب کے سامنے آگئے۔ ونود کھنہ کی پیدائش 6اکتوبر1946کو پاکستان کے پشاور میں ایک بزنس مین کے گھر ہوئی جو بٹورے کے بعد ممبی آیا اور یہاں سے ونود کھنہ نے اپنے فلمی کریئرکا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

سنیل دت کی فلم من کا میت میں بطورکھل نائیک باخوبی اپنے کردار کو نبھایا،1968میں ریلیز ہوئی یہ فلم ہٹ ہوئی اور ونود کھنہ کوبطور کھل نائیک پہچان مل گئی،ونود کھنہ کو بطور ہیرو پردے پرلانے کا سہراجاتاہے گلزار کو جنھوں نے ونود کھنہ کواپنی پہلی فلم میرے اپنے میں بطور ہیرو? متعارف کروایا،انہوں نے انیس سو اڑسٹھ سے دو ہزار تیرہ تک ایک سواکتالیس فلموں میں کام کیا‘ جن میں میراگاؤں ،میرا دیش،اعلان،پورب اور پچھم،ہم ،تم اور وہ، اچانک،سمیت کئی فلمیں شامل ہیں ، ونود کھنہ کو کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا،آجکل ونود کھنہ اداکاری سے رٹائرمنٹ لے کرسیاست کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 13:52:42

Rlated Stars :