میرے اور ڈیوڈ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ، وکٹوریا بیکھم

بدھ 7 اکتوبر 2015 17:06

میرے اور ڈیوڈ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ، وکٹوریا بیکھم

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) ہالی وڈ گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر نے اپنے شوہر ڈیوڈ کے ساتھ بارے ریورٹور کی تردید کر دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر خصوصی کرم ہے کہ مجھے اتنا زبردست اور پروقار شوہر اور صحت مند بچے قدرت نے عطا کئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم دونوں اپنے اپنے کاروبار اور خیراتی ذمہ داریوں کے حوالے سے بہت زیادہ سفر کرتے ہیں تاہم اتنی مصروف زندگی کے باوجود ایک دوسرے کے لئے وقت نکالتے ہیں اور ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے اور ڈیوڈ کے لئے ایک دوسرے کے حوالے سے ثابت کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بلکہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور اپنی چھوٹی سی فیملی کے ساتھ بہت خوش ہیں ۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 17:06:16