باجی راوٴ مستانی‘ میں مدھو بالا کو خراج تحسین

جمعرات 8 اکتوبر 2015 13:55

باجی راوٴ مستانی‘ میں مدھو بالا کو خراج تحسین

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)بولی وڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی اپنی آنے والی فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ میں ماضی کی معروف اداکارہ مدھو بالا کو خراج تحسین پیش کریں گے۔بولی وڈ لائف کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ میں ایک گانا فلما رہے ہیں جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون رقص کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

خبر کے مطابق دپیکا پڈوکون آئینہ محل میں ’دیوانی مستانی‘ گانے پر رقص کرتی نظر آئیں گی جس میں مدھو بالا کے کامیاب گانے ’جب پیار کیا تو ڈرنا‘ کیا کے بول بھی شامل ہیں۔اس گانے کی کوریو گرافی ریمو ڈیسوزا دے رپے ہیں جبکہ کہا جارہا ہے کہ یہ گانا دپیکا کو اپنے کیرئیر میں اتنا آگے لے کر جائے گا جتنا مدھو بالا کو ’مغل اعظم‘ کا گانا ’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ لے کر گیا تھا۔اس گانے کے بہت سے مناظر مدھو بالا کے گانے سے ملتے جلتے ہوں گے جس میں آئینہ میں عکس دیکھنا بھی شامل ہے۔’دیوانی مستانی‘ گانا ہندوستانی گلوکارہ شریا گھوشال نے گانا ہے۔فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

وقت اشاعت : 08/10/2015 - 13:55:06

Rlated Stars :