پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سینماؤں کی تعداد83 کے قریب ہو گئی، مزید نئے سینماؤں کی تعمیر جاری

اتوار 11 اکتوبر 2015 15:38

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سینماؤں کی تعداد83 کے قریب ہو گئی، مزید نئے سینماؤں کی تعمیر جاری

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) لاہور اور دیگر شہروں میں جدید ٹیکنالوجی اور سہولتوں سے آراستہ سینماؤں کی تعداد83 کے قریب ہو گئی جبکہ درجن بھر سے زائد مزید نئے سینماؤں کی تعمیر جاری ہے۔ پاکستان میں ڈیجیٹل سینماؤں کا تیزی سے آغاز 2013 ء میں ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے نئی ٹیکنالوجی تیزی سے عوام میں مقبول ہو گئی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایچ ڈی کیمرہ ٹیکنالوجی پر مبنی فلموں کا سلسلہ جاری تھا، جو کم بجٹ فلمیں تھیں مگر اب ایچ ڈی سسٹم ناکام جبکہ جدید ڈیجیٹل سسٹم تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ ہمارے ہاں 3ڈی سسٹم پر مبنی سکرینیں بھی عوام کو پسند آ رہی ہیں اور اس سلسلے میں انگریز ی اور دیگر نئی فلموں کو عوام پسند کر رہے ہیں۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں نئے سینماؤں سے بزنس میں اضافہ ہور رہا ہے۔

وقت اشاعت : 11/10/2015 - 15:38:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :