لوگوں کو پاک بھارت اختلافات کی بجائے مماثلتوں پر نظر رکھنی چاہیے ‘ نصیر الدین شاہ

بدھ 14 اکتوبر 2015 17:01

لوگوں کو پاک بھارت اختلافات کی بجائے مماثلتوں پر نظر رکھنی چاہیے ‘ نصیر الدین شاہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) بولی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پاکستان اوربھارت کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کی بجائے دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی مماثلتوں پر نظر رکھنی چاہیے۔ سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خور شید محمود قصوری کی کتاب ”نیدر ہاک نور ڈوو“کی تقریب رونمائی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ لاہور گئے تو سابق وزیر خارجہ نے انکا پر تپاک استقبال کیا جسے وہ آج تک فراموش نہیں کر پائے۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی عوام کو اب اس بات سے آگاہی حاصل کرنیکی ضرورت ہے کہ وہ کون سے عناصر ہیں جو انکے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت بھر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ 1947ء کی جنگ آزادی نے صرف نقشے کو دو حصوں میں تقسیم نہیں یابلکہ اس نے پنجاب کا سینہ چیر کر اسے دو ٹکڑوں بانٹا تھا۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ یہ امید رکھنا کہ دونوں ممالک اب کبھی دوبارہ ایک ہو سکیں گے ایک لاحاصل بحث ہے۔ تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکیں گے

وقت اشاعت : 14/10/2015 - 17:01:45