گلوکارہ امن علی کا نیا ویڈیو سونگ’’چٹا چٹا ڈھولا‘‘ ریلیز کردیاگیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 13:33

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ امن علی کا نیا میوزک ویڈیو’’چٹا چٹا ڈھولا‘‘ریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گزشتہ روز امن علی کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیاہے۔اس گانے کی شاعری نیاز احمد کی میوزک AR سٹوڈیومیں تیار کیا گیاہے جس کی مکس ماسٹرنگ ٹیپوسردار نے کی اس کے ویڈیو ڈائریکٹر اور ڈی او پی حسن بن حیات ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر رانا راشد ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران امن علی نے بتایاکہ یہ ان کا عید کے بعد پہلا ویڈیو ہے جسے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیاہے۔امن علی کا کہناتھا کہ اس ویڈیو کے ریلیز ہوتے ہی انہیں اس کی پسندیدگی کے میسجز آنا شروع ہوگئے جس پر وہ اپنے پرستاروں کی بے حد مشکور ہیں۔امن علی کا کہناتھا کہ اپنے میوزک ایونٹس میں مصروفیت کی بناء پر وہ اپنے میوزک ویڈیوزکی طرف توجہ نہیں دے پارہی ہیں جس وجہ سے ان کے میوزک ویڈیوز کی ریلیز میں کافی وقفہ آجاتاہے مگر اب انہوں نے اپنے پرستاروں کیلئے نئے گیت ریکارڈ کروانے شروع کردئیے ہیں جن کی مکس ماسٹرنگ ان دنوں سٹوڈیومیں جاری ہے انشاء اللہ ان کے یہ ویڈیوز جلد ریلیز کردئیے جائینگے جو ان کے پرستاروں کو بہت پسند آئینگے۔
وقت اشاعت : 27/04/2024 - 13:33:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :