رجنی کانت کی ”اینتھرن2“میں آرنلڈ شواڈزنیگرویلن کا کردار ادا کریں گے

بدھ 14 اکتوبر 2015 17:01

رجنی کانت کی ”اینتھرن2“میں آرنلڈ شواڈزنیگرویلن کا کردار ادا کریں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ کے معروف اداکار رجنی کانت کی نئی آنے والی فلم ”اینتھرن 2“ میں ہالی ووڈ سٹار آرنلڈ شواڈزنیگرویلن کا کردار ادا کریں گے۔ ڈائریکٹر شنکر کی اینتھرن 2ایک تھری ڈی فلم ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلمساز لائیکا نے اس فلم کیلئے150کروڑ روپے کا بجٹ رکھا ہے۔ زرائع کے مطابق ہالی ووڈ سٹار آرنلڈ شواڈزنیگرکا معاوضہ ذیادہ ہونے کی وجہ سے شاید انھیں اس کردار کیلئے فائنل نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بولی ووڈ اداکار کمل ہاسن کو اس کردار کیلئے منتخب کیا گیا تھا تاہم ان کی طرف سے انکار کر دیا گیا تھا اب جان ابراہم کا نام بھی قابل غور ہے۔ڈائریکٹر شنکر کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ویلن کا کردار بھی ہیرو کے برابر ہے۔علاوہ ازیں بولی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن کو ہیروئن کے کردار کیلئے منتخب کیا جا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال جنوری میں کیا جائے گا۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ شنکر کی اینتھرن 2آئندہ ڈیڑھ سے دو سال کے درمیانی عرصے میں مکمل کر لی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/10/2015 - 17:01:47

Rlated Stars :