ہالی ووڈ ہارر فلم ”پرائیڈ اینڈ پریجوڈس اینڈ زومبی“ کا ٹریلر جاری

جمعرات 15 اکتوبر 2015 13:18

ہالی ووڈ ہارر فلم ”پرائیڈ اینڈ پریجوڈس اینڈ زومبی“ کا ٹریلر جاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) وہ شہزادی کی طرح نئے دیس میں آئی۔ دل ہاری لیکن پھر خوف اور دہشت سے اس کے رونگٹے کھڑے ہونے لگے۔ کہانی ہے ہالی وڈ ہارر مووی پرائیڈ اینڈ پریجوڈس اینڈ زومبی کی، جس کا پہلا ٹریلر ہی سنسنی خیز ہے۔سب کچھ صیح چل رہا تھا۔ وہ پہلی ہی نگاہ میں اس شہزادے کی بن کر رہ گئی۔ لیکن پھر منظر بدلنے لگا۔

(جاری ہے)

جنہیں وہ ہمدرد سمجھ رہی تھی وہی اس کے خون کے پیاسے ہونے لگے۔ مگر وہ اتنی جلدی ہمت ہارنے والی نہیں تھی اور ان کے مقابلے پر آکھڑی ہوئی۔ وہ لڑ رہی ہے ان زومبیز سے جو صرف اور صرف اس کی موت چاہتے ہیں۔پرائیڈ اینڈ پریجوڈس اینڈ زومبی میں سنسنی خیزی اور ایکشن ہے۔ مرکزی کردار للی جیمز ادا کررہی ہیں۔ فلم پانچ فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/10/2015 - 13:18:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :