بھارتی گلوکار ابھجیت نے پاکستانی گلوکار غلام علی کو ”ڈینگی فنکار“ قرار دیدیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 14:08

بھارتی گلوکار ابھجیت نے پاکستانی گلوکار غلام علی کو ”ڈینگی فنکار“ قرار دیدیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)بھارتی گلوکار ابھجیت بھٹ نے پاکستانی گلوکار غلام علی شدید تنقید کی ہے ۔پاکستانی گلوکار غلام علی کو گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے فنکاروں کے جانب سے شدید کا نشانہ بنایا گیا ہے ، ہندوستانی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی غزل گائک غلام محمد علی کو بھارت کے شہر ممبئی اور پونا میں کانسرٹ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ شیو سینا نے احتجاج کرنے کی دھمکی بھی دی تھی جس کے بعد کانسرٹ کے منتظمین نے کسی بھی نا خوشگوار واقع کے رونما ہونے کے ڈر سے پروگرام منسوخ کردیا تھا۔تاہم بالی ووڈ کے سپر اسٹار شبانہ عظمی ، ہدایتکار مہیش بھٹ اور کئی فنکاروں نے شیو سینا کے اس اقدام اور رویے پر مزمت کی لیکن بھارتی گلوکار ابھجیت بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر گلوکار غلام علی کے خلاف خوب زہر اگلاتھا۔ابھجیت کا غلام علی کے بارے کہنا تھا کہ پاکستانی گلوکار بے شرم ہیں ان کی کوئی ذاتی عزت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ نام نہاد ہندو انتہا پسند تنظیم صرف سیاسی فائدے حاصل کرنے کے لئے شور مچاتی ہیں لیکن دہشت گرد ملک کے فنکاروں کے خلاف کاروائی نہیں کرتیں

وقت اشاعت : 17/10/2015 - 14:08:11

Rlated Stars :