فلم ”باجی راوٴ مستانی“ کا پہلا گانا ”دیوانی مستانی“ ریلیز

فلم ”باجی راوٴ مستانی“ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

اتوار 18 اکتوبر 2015 10:42

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ کا پہلا گانا ”دیوانی مستانی“ ریلیز کر دیا گیا۔بھارتی اخبار کے مطابق فلم کی مرکزی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پہلا گانا آج لانچ کیا۔اس گانے کی شوٹنگ آئینہ محل میں گی گئی جس کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس گانے سے قبل اس کی ایک جھلک بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی جسے مداحوں کی خوب داد وصول ہوئی۔فلم ”باجی راوٴ مستانی“ کی کہانی باجی راوٴ پیشوا اور رقاصہ مستانی کی محبت پر مبنی ہے۔ یہ کردار اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ اداکارہ پریانکا باجی راوٴ کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔فلم ”باجی راوٴ مستانی“ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/10/2015 - 10:42:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :