دیوانی مستانی”مغل اعظم“ سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے؟

اتوار 18 اکتوبر 2015 12:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈکی معروف اداکارہ دیپکا پڈکون کا کہنا ہے کہ انکی نئی آنے والی فلم ”بجراؤ مستانی “ کا گانا ”دیوانی مستانی“ ماضی کی مقبول ترین فلم ”مغل اعظم “ کے مشہور گانے”پیار کیا تو ڈرنا کیا“ سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے ”دیوانی مستانی “ کے آصف کی عظیم فلم” مغل اعظم “کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس انداز میں فلمایا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار ہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ انکی ٹیم نے اس گانے کیلئے خصوصی آئینہ محل کا سیٹ لگایا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ گانے میں اداکارہ دیپکا پڈکون کوآئینہ محل میں اپنے شوہر بجرا?ؤ کی محبت میں نثار ہوتے دکھایا گیا ہے۔اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی ہمیشہ سے شاندار سیٹس لگانے میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔بجراؤ مستانی سے قبل وہ سپر ہٹ فلم ”دیوداس“ اور ”رام لیلا“ کیلئے بیش قیمت اور شاندار سیٹ بنوا چکے ہیں۔انھوں بتایا کہ بجرا? مستانی سنجے لیلا بھنسالی کی ڈریم فلم ہے وہ اس فلم کو پندرہ بر س قبل بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

وقت اشاعت : 18/10/2015 - 12:30:09

Rlated Stars :