سنجے دت اور سہیل خان ریٹائرڈ کرکٹرز کی ٹیم کے مالک بن گئے

اتوار 25 اکتوبر 2015 14:58

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ انڈسٹری کے متعدد ستارے آجکل ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔رپورٹ کے مطابق جب بولی ووڈ سٹار سنجے دت اور سہیل خان کو نیو لیگ کی تین ٹیموں کی ملکیت حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی تو انھوں نے بغیر کسی حیل و حجت پیشکش کو قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ لیگ میں چھ سابق کرکٹرز شامل ہوں گے ،ان چھ کرکٹرز کے انڈرچھ مختلف ٹیمیں میچ سیریز میں شرکت کریں گی جن کے نام کرکٹر ز کے برجوں کے مطابق تجویز کیے جائیں گے۔

ان چھ ٹیموں کے کپتانوں میں وسیم اکرم، برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، مہیلا جے وردھنے، کمار سنگاکارااور وریندر سہواگ کے نام شامل ہیں۔اس لیگ میں کل 260 ریٹائرڈ کرکٹرز شرکت کریں گے۔لیگ کے چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیم خان نے بتایا کہ اس سیریز میں کل18میچز کھیلے جائیں گے۔ آئندہ سال 26جنوری میں شروع ہونے والی اس سیریز میں کل اٹھارہ میچ ہوں گے جو تمام دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 25/10/2015 - 14:58:59

Rlated Stars :