ہالی وڈکی نئی فلم”فادرز اینڈ ڈاٹرز“کانیا ٹریلر جاری

منگل 27 اکتوبر 2015 17:34

ہالی وڈکی نئی فلم”فادرز اینڈ ڈاٹرز“کانیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ۔27 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) ہالی وڈکی نئی فلم”فادرز اینڈ ڈاٹرز“کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کی موابق ہدایتکارگیبرئل موچینو کی اس فلم کی کہانی 80ء کی دہائی کے ایک ایسے شخص کی زندگی کی عکاسی کر تی ہے جواپنی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتا ہے اور تنہاء اس کی پرورش کے فرائض سر انجام دیتا ہے۔

(جاری ہے)

27سال بعد بیٹی کی زندگی پرباپ کی بیماری سے ہونیوالے اثرات کی منظر کشی کرتی اس فلم میں مرکزی کردار اداکار رسل کرو اور ایمانڈا سیفرئیڈ نے ادا کیاہے جبکہ دیگر کاسٹ میں ارون پال، ڈیانے کروگر،بروس گرین وڈ،جینیٹ میکٹر، جین فونڈا اور اوکٹیویا سپینسر شامل ہیں۔ باپ بیٹی کے رشتے کی عکاسی کرتی یہ فلم13نومبرکوسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 27/10/2015 - 17:34:48