کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے

بدھ 1 مئی 2024 19:28

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے نے کہا ہے کہ انھوں نے کبھی یہ محسوس نہیں کیا کہ انکا شمار بطور اداکارہ صف اول میں ہوتا ہے، انکے مطابق انھوں نے غلطیاں بھی کیں لیکن ہمیشہ اپنے کام سے سیکھا۔ بھارتی ٹیلیویژن کی ڈرامہ سیریز بروکن نیوز کے سیکنڈ سیزن کی ریلیز سے قبل اپنے ایک انٹرویو کے دوران 49 سالہ سونالی باندرے کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی یہی سمجھتی ہیں کہ وہ سیکھنے کے عمل سے گزر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سونالی کا کہنا تھا کہ 1990ء کے عشرے میں جب کیریئر شروع کیا تو کچھ نروس تھیں اسی لیے کبھی بھی اسے بہت زیادہ انجوائے نہیں کیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کافی کم عمری (نوجوانی) میں فلم انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی۔ بطور اداکارہ وہ تربیت یافتہ نہیں تھیں اور نہ انھوں نے رقص سیکھا تھا۔واضح رہے کہ سونالی باندرے اپنی فلموں دل جلے (1996)، ڈپلیکیٹ (1997)، میجر صاب (1998) اور ڈھائی اکشر پریم کے (2000) کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ 2018ء میں وہ کینسر میں مبتلا ہوئیں جسکے بعد انکا 2021 تک کامیابی سے علاج ہوا۔
وقت اشاعت : 01/05/2024 - 19:28:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :