طویل عرصے بعد نرگس جیسی بڑی اداکارہ کیساتھ پرفارم کرنا میری خوش قسمتی ہے، پائل چودھری

جمعرات 29 اکتوبر 2015 11:57

طویل عرصے بعد نرگس جیسی بڑی اداکارہ کیساتھ پرفارم کرنا میری خوش قسمتی ہے، پائل چودھری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) اداکارہ پائل چودھری نے کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں طویل عرصے کے بعد نرگس جیسی بڑی اداکارہ کیساتھ پرفارم کررہی ہوں، تھیڑ کی دنیا میں نرگس نے جو اپنا نام اور مقام پیدا کیا وہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ نرگس نے دوبارہ تھیڑ میں کام کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نرگس میری سینئر اداکارہ ہیں، اور میں نے ہمیشہ ان سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھا ہے، نرگس کی واپسی سے اداکارائیں پریشانی سے دوچار ہیں لیکن میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ محنت کریں تو میڈم نرگس جیسا مقام حاصل کرسکتی ہیں، جیلسی سے صرف اپنا نقصان ہی ہوتا ہے۔اداکارہ پائل چودھری 30 اکتوبر کو شالیمار تھیڑ میں اداکارہ نرگس کے ساتھ پرفارم کریں گی۔

وقت اشاعت : 29/10/2015 - 11:57:44

Rlated Stars :