پشتو فلموں کی کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا‘مسرت شاہین

پیر 2 نومبر 2015 14:28

پشتو فلموں کی کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا‘مسرت شاہین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 نومبر۔2015ء) ماضی کی نامور اداکارہ مسرت شاہین نے کہا ہے کہ حال ہی میں نمائش ہونیوالی فلموں کی کامیابی کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے آثار نظر آنا شرع ہو گئے ،اردو پنجابی او رخصوصا پشتو فلموں کی کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی فلم انڈسٹری کا مشکل دور ختم ہوتا جارہا ہے ۔

کراچی اور لاہور میں نئے سرمایہ کار فلم انڈسٹری پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور امید ہے کہ جلد انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فلم اسٹوڈیوز میں دوبارہ گہما گہمی نظر آئے گی اور ہماری فلموں کا دنیا بھر میں نام ہوگا۔

وقت اشاعت : 02/11/2015 - 14:28:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :