سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے زندگی کی 42بہاریں دیکھ لیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 2 نومبر 2015 17:23

سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے زندگی کی 42بہاریں دیکھ لیں

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 نومبر۔2015ء)سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے نے زندگی کی 42بہاریں دیکھ لیں۔ایشوریا رائے یکم نومبر 1973کو بھارتی شہر بنگلور میں پیدا ہوئیں‘انہوں نے 1994ء میں مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کیا، ایشوریا نے اپنے فنی کیریئر کاآغاز تامل فلم سے کیا اور 1997 میں بالی وڈ میں فلم ’’اور پیارہوگیا ‘‘سے انٹری دی، ایشور یا کی پہلی سپرہٹ فلم ہم دل دے چکے صنم بنی جس کے بعد اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے،ایشوریا کی کامیاب فلموں میں تال،دیوداس ،جودھا اکبر، محبتیں،دھوم ٹو،گرو اور دیگرشامل ہیں،جبکہ انہوں نے بین الاقوامی فلموں میں بھی کام کیا۔

(جاری ہے)

ایشوریا کو ان کی شاندار اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے نوازا بھی گیا۔ایشوریا رائے 2007میں بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے اداکاربیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اورنومبر2011میں ایک بیٹی ارادھیا کی ماں بنیں۔2009 میں ایشوریا رائے بچن کو بھارت کیچوتھے بڑیسویلین اعزاز ’پدما شری‘سے نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 02/11/2015 - 17:23:03

Rlated Stars :