ایشوریا رائے دیوالی اپنے گھر والوں کیساتھ منائیں گی

جمعہ 6 نومبر 2015 17:58

ایشوریا رائے دیوالی اپنے گھر والوں کیساتھ منائیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اس بار دیوالی اپنے گھر میں منائیں گی اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں دیوالی اپنے گھر میں مناؤں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سب گھر والوں کو اپنے اپنے مصروف شیڈول میں وقت نکالنے اور ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا موقع نہیں ملتا۔ لہذا جب موقع ملتا ہے میں اس کو گنواتی نہیں ہوں اور اپنا سارا وقت اپنے گھر اور گھروالوں کے ساتھ گزارتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں انوشکا شرما‘ رنبیر کپور اور فواد خان کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔

وقت اشاعت : 06/11/2015 - 17:58:32

Rlated Stars :