ایان علی کیس ٗ منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کر نے ٗ ماڈل پر فرد جرم عائد کر نے سمیت مختلف درخواستوں کی سماعت 19نومبر کوہوگی

سماعت انسداد سمگلنگ و کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے روبرو ہوگی ٗ بحث کیلئے تما م فریقین کو نوٹسز جاری

اتوار 15 نومبر 2015 15:56

ایان علی کیس ٗ منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کر نے ٗ ماڈل پر فرد جرم عائد کر نے سمیت مختلف درخواستوں کی سماعت 19نومبر کوہوگی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 نومبر۔2015ء) غیر ملکی کرنسی سمکلنگ سیکنڈل میں ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے ‘کسٹم کی جانب سے منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کرنے ‘ایان علی کا پاسپورٹ واپسی سمیت دیگر درخواست کی سماعت رواں ہفتے 19نومبر کو ہوگی‘ سماعت انسداد سمگلنگ و کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے روبرو ہوگی ٗ بحث کیلئے تما م فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔

گذشتہ سماعت پر انسداد سمگلنگ ‘کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے ایان علی کے خلاف درج مقدمے کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا تو ایان علی کے وکلاء خرم لطیف کھوسہ اور دیگر نے عدالت میں ایان علی کی بیماری کا سرٹیفکیٹ پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ آج کی حاضری سے ایان علی کو مستثنی قرار دیا جائے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ایان علی کو ایک دن حاضری سے مستثنی قرار دیدیا ۔

ایان علی کے وکلاء نے ایک نئی درخواست بھی عدالت میں دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کسٹم حکام کے پاس ایان علی کا پاسپورٹ ہے ‘وہ پاسپورٹ ہمارے حوالے کیا جائے ‘میری موکلہ ایان علی نے اپنی بیمار والدہ کی تیمارداری کے لیے بیرون ملک جانا ہے ۔خصوصی عدالت کے جج نے یہ درخواست سماعت کے لیے منظور کر تے ہوئے کسٹم حکام سے جواب طلب کر لیا ہے ۔نئی درخواستیں دائر ہونے ایان علی کی عدم حاضری کے باعث خصوصی عدالت میں فرد جرم عائد کرنے کی درخواست اور منی لانڈرنگ کا الگ مقدمہ درج کرنے کی کارروائی 19نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

وقت اشاعت : 15/11/2015 - 15:56:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :