ایان علی کیس ٗ منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کر نے ٗ ماڈل پر فرد جرم عائد کر نے سمیت مختلف درخواستوں کی سماعت 19نومبر کوہوگی
سماعت انسداد سمگلنگ و کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے روبرو ہوگی ٗ بحث کیلئے تما م فریقین کو نوٹسز جاری
اتوار 15 نومبر 2015 15:56
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 نومبر۔2015ء) غیر ملکی کرنسی سمکلنگ سیکنڈل میں ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے ‘کسٹم کی جانب سے منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کرنے ‘ایان علی کا پاسپورٹ واپسی سمیت دیگر درخواست کی سماعت رواں ہفتے 19نومبر کو ہوگی‘ سماعت انسداد سمگلنگ و کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے روبرو ہوگی ٗ بحث کیلئے تما م فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔
گذشتہ سماعت پر انسداد سمگلنگ ‘کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے ایان علی کے خلاف درج مقدمے کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا تو ایان علی کے وکلاء خرم لطیف کھوسہ اور دیگر نے عدالت میں ایان علی کی بیماری کا سرٹیفکیٹ پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ آج کی حاضری سے ایان علی کو مستثنی قرار دیا جائے ۔(جاری ہے)
عدالت نے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ایان علی کو ایک دن حاضری سے مستثنی قرار دیدیا ۔
ایان علی کے وکلاء نے ایک نئی درخواست بھی عدالت میں دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کسٹم حکام کے پاس ایان علی کا پاسپورٹ ہے ‘وہ پاسپورٹ ہمارے حوالے کیا جائے ‘میری موکلہ ایان علی نے اپنی بیمار والدہ کی تیمارداری کے لیے بیرون ملک جانا ہے ۔خصوصی عدالت کے جج نے یہ درخواست سماعت کے لیے منظور کر تے ہوئے کسٹم حکام سے جواب طلب کر لیا ہے ۔نئی درخواستیں دائر ہونے ایان علی کی عدم حاضری کے باعث خصوصی عدالت میں فرد جرم عائد کرنے کی درخواست اور منی لانڈرنگ کا الگ مقدمہ درج کرنے کی کارروائی 19نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
-
میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی‘ میرا
-
شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
-
صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے ‘ نیلم منیر
-
اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ‘ صائمہ
-
زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ،اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں‘ ثناء
-
خواتین کو ہراساں کرنا مجرمانہ عمل قرار دیا جائے،حمزہ علی عباسی کامطالبہ
-
اداکارہ انجمن شہزادی کو 13ویں برسی15مئی کو منائی جائے گی
-
بس بس!قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگ
-
مستقبل میں پہلے سے بھی اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.