آج کل وہی فلمیں کر رہی ہوں جو میرے مزاج کے مطابق ہیں‘ شردھا کپور

ہفتہ 21 نومبر 2015 13:57

آج کل وہی فلمیں کر رہی ہوں جو میرے مزاج کے مطابق ہیں‘ شردھا کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 نومبر۔2015ء) بالی وڈ کی اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ موسیقی پر بھی توجہ دے رہی ہوں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ موسیقی پر بھی توجہ دے رہی ہوں۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں اداکاری اور موسیقی پر توجہ دے رہی ہوں اور میری یہ خواہش پوری ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں فلم ”راک آن ٹو“ کے لئے پیانو بجانا سیکھ رہی ہوں۔ میں پیانو کی تربیت فوسٹن مسر سے لے رہی ہوں۔ میں فلم ”راک آن ٹو“ میں دو گانے گا رہی ہوں۔ جب گولکاری شروع کی تو مجھے اچھا رسپانس ملا اس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی۔ میں آجکل وہی فلمیں کر رہی ہوں جو میرے مزاج کے مطابق ہیں۔ میں ٹائیگر شیروف کے ساتھ فلم ”باغی“ کر رہی ہوں مجھے اس فلم کو کرنا اچھا لگا کیونکہ اس کا تجربہ اچھا تھا۔

وقت اشاعت : 21/11/2015 - 13:57:09

Rlated Stars :