پامیلا اینڈرسن ہیپا ٹائٹس سی سے صحت یاب ، خوشی سے پھولی نہیں سما رہی

ہفتہ 21 نومبر 2015 14:25

پامیلا اینڈرسن ہیپا ٹائٹس سی سے صحت یاب ، خوشی سے پھولی نہیں سما رہی

سانتا مونیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 نومبر۔2015ء) بے واچ بیب اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے کہا ہے کہ وہ پچھلے بیس برس سے اس مرض کے ساتھ لڑ رہی تھی ، اور اس وقت ڈاکٹروں نے اسے کہہ دیا تھا کہ تمہاری زندگی صرف دس سال ہے۔ لیکن میں دس کے بجائے نہ صرف بیس برس گزار چکی ہوں،بلکہ اب پوری طرح صحت یاب ہو گئی ہوں۔

(جاری ہے)

معروف ٹی وی سیریل بے واچ سے شہرت پانے والی پامیلا اینڈرسن نے کہا ہے کہ بیس برس قبل وہ اس وقت ہیپا ٹائٹس وائرس کا شکار ہو گئی تھی جب وہ اپنے سابق شوہر کے ساتھ ٹیٹو بنوا رہی تھی۔

،۔اور اس کی سوئیوں سے ہم دونوں انفیکشن کا شکار ہو گئے تھے ، تا ہم اب ہم دونوں اس مرض سے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں۔ پامیلا اینڈرسن نے ان افراد کو جو ہیپا ٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے علاج کرائیں ، تو میری طرح وہ بھی صحت یاب ہو جائیں گے۔

وقت اشاعت : 21/11/2015 - 14:25:41