امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کا تجربہ شاندار رہا‘ فرحان اختر

اتوار 22 نومبر 2015 12:29

امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کا تجربہ شاندار رہا‘ فرحان اختر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکار و ہدایت کار فرحان اخترآجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”وزیر “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انکا ”وزیر“ میں میگا سٹار امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کا تجربہ شاندار رہا۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بچپن سے امیتابھ بچن کی اداکاری کے بہت بڑے مداح ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ میگا سٹار کے ساتھ اداکاری کرنا انکے لئے بالکل ایسے ہی ہے جیسے انکا کوئی دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہو۔ ودھوونود چوپڑا کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی ”وزیر“ کے نمایاں ستاروں میں امیتابھ بچن ،فرحان اختر اور آدتی را? حیدری کے نام شامل ہیں۔فرحان اختر کی ”وزیر “ آئندہ سال کے اوائل میں ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 22/11/2015 - 12:29:48

Rlated Stars :