میں اور کاجول کافی قریب ہیں ، ہم دونوں میں پیار ہے، شاہ رخ خان
کاجول سے جب بھی ملتا ہوں اجنبیت محسوس نہیں ہوتی، ہمیشہ ان کیلئے دعا کرتا ہوں، میڈیا سے گفتگو
بدھ 2 دسمبر 2015 17:40
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کنگ خان نے کہا ہے کہ میں کاجول کو صرف دوست کہہ کر مخاطب نہیں کرسکتا، ہم دونوں کے درمیان پیار، خیال رکھنے اور حقیقی خواہش موجود ہے۔ اپنی فلم ’دل والے‘ کے نئے سانگ کے ریلیز ہونے کے موقع پر شاہ رخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور کاجول ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں۔
(جاری ہے)
شاہ رخ نے کہا کہ کاجول اور میں ایک دوسرے کے بہت ہی قریبی دوست ہیں جس کے باعث مجھے کاجول کو صرف دوست کہتے ہوئے کافی عجیب لگتا ہے، ہم نے 21 یا 22 سال پہلے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اس وجہ سے ہم ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہتے ہیں۔
شاہ رخ نے کہا کہ میں کاجول سے جب بھی ملتا ہوں مجھے اجنبیت محسوس نہیں ہوتی اور وہ کاجول کیلئے ہمیشہ اچھی دعائیں کرتے ہیں۔ فلم ’دل والے‘ کا پہلا گانا شاہ رخ کیساتھ کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن نے لانچ کیا۔ روہت شیٹی کی ہدایت میں بنی فلم ’دل والے‘ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Ali Zafar
Adah Sharma
Anupam Kher
Chris Pratt
Dakota Fanning
Farzana Tehreem
Ahsan Khan
Divya Khosla Kumar
Claire Forlani
Vanessa Hudgens
Kristen Wiig
Laura Prepon
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا
-
جہاز میں لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا