رندیپ ہدا سلمان خان کے کوچ بننے کیلئے تیار
ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:41
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکار رندیپ ہدا کو آخری مرتبہ انکی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”میں اور چارلس“ میں دیکھا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق رندیب نے سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ میں سپر سٹار کے کوچ کے کردار کی ادائیگی کیلئے کی گئی پیشکش قبول کر لی ہے۔ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق رندیپ ہدا کو سلطان کی کاسٹ میں شامل کرنے کیلئے سلمان خا کی طرف سے درخواست کی گئی۔
واضح رہے دونوں اداکار اس قبل سپر ہٹ فلم ”کک“ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔(جاری ہے)
زرائع کے مطابق سلطان کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر فلم میں سپر سٹار کے کوچ کا کردار ادا کرنے کیلئے کسی لمبے تڑنگے اور ورزشی بدن کے مالک اداکار کی تلاش میں تھے ، پس سلمان خان نے انکی توجہ رندیپ کی طرف دلا دی۔سلمان خا ن کے خیال کے مطابق مذکورہ کردار کیلئے دندیپ سے بہتر کوئی اور انتخاب ہو ہی نہیں سکتا۔ بعد ازاں فلم کی ٹیم نے رندیپ کو سلمان خان کے کوچ کے کردار کی پیشکش کی جسے اداکار نے بغیر کسی حیل و حجت قبول کر لیا۔ واضح رہے سلطان میں سلمان خان معروف پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ علی عباس ظفر کی سلطان آئندہ عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Rihanna
Aishwarya Arjun
Megan Fox
Mark Wahlberg
Michelle Rodriguez
Naheed Shabbir
Katrina Bowden
Channing Tatum
honey singh
Gillian Anderson
Sunil Shetty
Ariel Winter
Showbiz News In Urdu
-
اداکار زوہاب خان اور وانیہ ملک نے نکاح کرلیا
-
گلوکارہ ظل ہما کی برسی 16 مئی کو منائی جائے گی
-
سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے، سوناکشی کا انکشاف
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بائولر کا نام دے دیا
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی