موٹا ہونے کی وجہ سے اسکول کے دنوں میں میرا مزاق اڑایا جاتا تھا،رنویر سنگھ
اتوار 24 جنوری 2016 16:12
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اسٹار اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کی اسکول کے دنوں میں موٹا ہونے کی وجہ سے اانکا بہت مذاق اڑایا جاتا تھا۔ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا اپنے اسکول ” لرنرز اکیڈمی“ کے سالانہ فنکشن میں شرکت کے دوران کہنا تھا کہ میں اسکول کے میں اتنا شرارتی تھا کہ اسکول ہی میری زندگی تھی ،میں نے یہاں 15 سال پڑھا اور اتنا شرارتی ہونے کے باوجود جب میں یہاں سے پاس آؤٹ ہوا تو میں اسکول کا ہیڈ بوائے تھا “۔
رنویر کا مزید کہنا تھا کہ میں اسکول میں اسٹیج پر پرفارم کرنے والے ایک اسٹار کے طور پر مشہور تھا ۔ رنویر سنگھ اس موقع پر اپنے پرانے اساتذہ سے بھی ملے، انھوں نے اسکول کے طلبہ کے ساتھ تصاویر بھی لیں۔ رنویر نے کہا کہ انہوں نے اسکول کے اسٹیج ڈراموں اور ڈانس میں حصہ لیا جہاں سے انھیں معلوم ہوا کہ وہ بھی پرفارم کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
رنویر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کے شکر گزار ہیں جنھوں نے انھیں ایک بہتر انسان بنایا۔
رنویر نے اس موقع پر اپنی شرٹ کے نیچے پہنی ہوئی اسکول کی ایک شرٹ بھی دکھائی، جس پر مختلف پیغامات لکھے تھے، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ پیغامات میرے دوستوں اور اساتذہ نے اسکول کے آخری دن لکھے تھے، یہ ایک یادگار ہے اور میں نے اسے بہت سنبھال کر رکھا ہے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Lee Pace
Vanessa Hudgens
Aaron Taylor-Johnson
Hashim Nadeem
Colin Farrell
Ayesha Jahanzeb
Rooney Mara
Shehzad Sheikh
Jake Gyllenhaal
Vanessa Ray
Emma Roberts
Ahmed Jahanzeb
Showbiz News In Urdu
-
کینیڈین ریپر ڈریک کے گھر کے باہر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ زخمی
-
میٹ گالا، کیٹی پیری اور ریحانہ کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
کانزفلم فیسٹیول ، ریڈ کارپٹ کی میزبانی کتے کے سپرد کردی گئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
امتیازعلی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی