صائمہ خان تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد پرسوں سے تماثیل تھیٹر میں کام کریں گی

بدھ 23 مارچ 2016 12:23

صائمہ خان تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد پرسوں سے تماثیل تھیٹر میں کام کریں گی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء)اسٹیج کی اداکارہ صائمہ خان تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد ( جمعہ ) سے تماثیل تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامے میں کام کریں گی ۔

(جاری ہے)

صائمہ خان نے بعض وجوہات کی بناء پر اسٹیج ڈراموں سے دوری اختیار کررکھی تھی تاہم اب انہوں نے 25مارچ کو تماثیل میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔ اس حوالے سے صائمہ خان خصوصی ملبوسات تیار کرانے کے ساتھ آئٹم کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں ۔

وقت اشاعت : 23/03/2016 - 12:23:19