امیتابھ بچن نے بھارت کا قومی ترانہ درست پڑھنے اور ترجمہ سیکھنے کی کوششیں شروع کردیں

منگل 5 اپریل 2016 13:58

امیتابھ بچن نے بھارت کا قومی ترانہ درست پڑھنے اور ترجمہ سیکھنے کی کوششیں شروع کردیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اپریل۔2016ء) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران کولکتہ کے ایڈن گارڈنز گراوٴنڈ میں جب سے بھارت کا قومی ترانہ غلط پڑھا ہے وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں اور اس دن سے اپنی اس غلطی کی تلافی کی کوشش میں لگے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن اکثر اوقات گھر میں رہ کر بھارت کا قومی ترانہ درست طریقے سے پڑھنے اور اس کا ترجمہ سمجھنے میں صرف کرتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/04/2016 - 13:58:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :