ماضی کے مزاحیہ اداکار منور ظریف کی 40ویں برسی جمعہ کو منائی جائے گی

منگل 26 اپریل 2016 15:07

ماضی کے مزاحیہ اداکار منور ظریف کی 40ویں برسی جمعہ کو منائی جائے گی

فیصل آباد۔26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء ) 36سال کی عمر میں داغ مفارقت دینے والے فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی 40ویں برسی 29اپریل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ منور ظریف 2 فروری 1940ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے۔ انہوں نے اپنے 16 سالہ فلمی کیرئیر میں 300سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

ان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ ، جیرا بلیڈ، موج میلہ، سوکن میلے دی ، منجی کتھے ڈاوا ں، دامن اور چنگاری، چکر باز ، ہمراہی ، بد تمیز ، نوکر و و ہٹی دا وغیرہ شامل ہیں۔جس وقت انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو یہ روایت تھی کہ کامیڈین جوڑی کی صورت میں فلموں میں جلوہ افروز ہوتے تھے اس وقت مرزا اشرف اور یعقوب ، چارلی اور غوری کی جوڑی بہت مقبول تھی۔ انہوں نے رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی اور پرستاروں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ ر نگیلا اور منور ظریف کی جوڑی فلموں میں کامیابی کی ضمانت بن گئی انہیں کامیڈین ہیروکا خطاب بھی ملا۔ منور ظریف نے 36سال عمر پائی اور 29اپریل 1976ء کو لاہور میں انتقال پا گئے۔

وقت اشاعت : 26/04/2016 - 15:07:15