منشیات سمگلنگ کیس--- ممتا کلکرنی شوہر سمیت پھنس گئیں
جمعہ 29 اپریل 2016 12:54
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر وکی گوسوامی 22 ارب روپے کے منشیات اسمگلنگ کیس میں بھارتی پولیس کو مطلوب ہیں۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نے سولہ پور کی فیکٹری سے 2 ٹن سے زائد 2200 کروڑ روپے (22 ارب) مالیت کی منشیات برآمد کی جس کی تحقیقات کے تانے بانے بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان شوہر بین الاقوامی اسمگلر وکی گوسوامی تک جا پہنچے ہیں جس کے بعد اب بھارتی پولیس نے منشیات کے بین الاقوامی گروہ تک رسائی کے لیے بالی ووڈ حسینہ اور ان کے شوہر کی تلاش شروع کردی ہے جس کے لیے بھارتی پولیس نے بین الاقوامی اداروں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ ممتاکلکرنی کے شوہر وکی گوسوامی کو 1997 میں منشیات اسمگلنگ کیس میں دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 25 سال قید کی سزا ہوئی تھی تاہم کچھ عرصے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد دونوں نے شادی کرتے ہوئے کینیا کے شہر نیروبی میں رہائش اختیار کرلی تھی لیکن اب دونوں میاں بیوی دنیا کی نظروں سے اوجھل زندگی گزار رہے ہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ نومبر 2014 میں بھی اداکارہ ممتا کلکرنی اوران کے شوہر وکی گوسوامی کو کینیا کی پولیس اور امریکی انسداد منشیات ایجنسی نے حراست میں لیا تھا۔
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Hansika Motwani
Maya Ali
Adnan Malik
Imran Aslam
Michael Showalter
Anweshaa
Ruth Wilson
Eliza Dushku
raheela agha
Tim Burton
Nandita Das
Taylor Momsen
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ