مصنف، ادا کار و ہدایتکار رئوف خالد کی 12ویں برسی 24نومبر کو منائی جائیگی

ہفتہ 11 نومبر 2023 21:39

مصنف، ادا کار و ہدایتکار رئوف خالد کی 12ویں برسی 24نومبر کو منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2023ء) پرائیڈ آف پرفارمنس کے حامل ممتاز مصنف، ادا کار و ہدایتکار رئوف خالد کی 12ویں برسی 24 نومبر کو منائی جائے گی۔رئوف خالد 19دسمبر1957 کو مردان میں پیدا ہوئے جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1989 میں منشیات کے موضوع پر بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’مدار‘‘سے کیا۔انہوںنے 2008 میں تیسری میگا ڈرامہ سیریل ’’مشال‘‘بنائی۔

رئوف خالد نے پی ٹی وی کی مشہور ڈرامہ سیر یز گیسٹ ہائوس کی بطور رائٹر 52 اقساط تحریر کیں۔ان کی وجہ شہرت کشمیر کے موضوع پر بننے والی ڈرامہ سیریل انگار وادی اور لاگ تھا ،ان ڈرامہ سیریلز کے ذریعے عالمی سطح پر کشمیریوں کی حق خود ارادیت تحریک کو تقویت ملی وہیں بھارتی فوج اور حکومت کا گھنائونا چہرے بھی بے نقاب ہوا۔

(جاری ہے)

انہوںنے جدوجہد آزادی پر ایک فلم ’’لاج‘‘ بھی بنائی۔

وہ سابق بیوروکریٹ اور لوک ورثہ میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کلچر میں چانسلر کے عہدہ پر بھی فائز رہے۔مرحوم کو فن مصوری سے بھی خاص لگائو تھا۔رئوف خالد کو پرائیڈ آف پرفامنس کے علاوہ دی کشمیر میڈل سے بھی نواز ا گیا۔وہ 24نومبر2011 کو موٹر وے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے شیخوپورہ کے قریب ایک کار حادثہ میں 54 برس کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔
وقت اشاعت : 11/11/2023 - 21:39:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :