لیجنڈ فنکاروں کے ناموں سے سڑکیں منسوب کی جائیں ‘ اداکار افتخار ٹھاکر

ہفتہ 30 اپریل 2016 13:28

لیجنڈ فنکاروں کے ناموں سے سڑکیں منسوب کی جائیں ‘ اداکار افتخار ٹھاکر

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارت کی ایک ارب کی آبادی کے مقابلے میں پاکستان سے نہ صرف لیجنڈ گلوکار و موسیقار پیدا ہوئے ہیں بلکہ ایسے کامیڈین بھی پیدا ہوئے ہیں کہ جب پاک و ہند کی تاریخ لکھی جائے گی تو ان کا نام سر فہرست ہو گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ظریف برادران ، ننھا ، رنگیلا ، علی اعجاز ، لہری ، معین اختر ، امان اللہ ، عمر شریف ، سہیل احمد ، ببو برال ، مستانہ ، جاوید کوڈو اورعابد خان سمیت طویل فہرست ہے اور یہ پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اتنے بڑے کامیڈین نے اپنے فن کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشناس کروایا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان عظیم اداکاروں کی خدمات کے اعتراف پر ان کو زمین دینے کے ساتھ سڑکیں بھی ان کے نام سے منسوب کی جائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو علم ہو سکے کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں ۔

وقت اشاعت : 30/04/2016 - 13:28:09

Rlated Stars :