مرائے کیری اور کینن کی منگنی کر لی

ہفتہ 3 مئی 2008 12:54

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03مئی2008 ) مشہور پاپ گلوکارہ مرائے کیری اور ریپرنک کینن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ دونوں نے منگنی کر لی ہے ۔کیری کے قریبی ذرائع نے’ ایکسس ہالی وڈ‘ نامی ویب سائٹ کو بتایا کہ دونوں نے حال ہی میں منگنی کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس خبر کی تصدیق کیلئے جب کینن سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے با ت کرنے سے انکار کر دیا جبکہ کیری سے اس خبر کے حوالے سے بات نہ ہو سکی ۔

کیری اور کینن کی پہلی ملاقات مارچ میں اس وقت ہوئی تھی جب ستائیس سالہ نک کینن کیری کے نئے گانے ’بائے بائے ‘ کی وڈیو کی ہدایت کاری کر رہے تھے ۔بعد میں26 اپریل کو کینن نے کیری کی فلم کے پریمیر کے موقع پر ان سے ملاقات کی ۔اس سے پہلے کیری ،ٹومی موٹیلا س کی بیوی رہ چکی ہیں ،کیری کی ٹومی سے علیحدگی 1998ء میں ہوئی تھی ۔
وقت اشاعت : 03/05/2008 - 12:54:02

متعلقہ عنوان :