بریڈ پٹ اور جولی کیلئے ’ٹائم ،میگزین کا خراج تحسین

پیر 5 مئی 2008 12:36

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2008ء) ہالی وڈ کے نامورد اداکار بریڈ پٹ اور انجیلینا جولی کوانسانیت کی بیش بہا خدمات پر ’ٹائم، میگزین نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ٹائم نے جولی اور بریڈ کو اپنی شہرت کو پوری دنیا میں انسانیت کی خدمات کیلئے استعمال کرنے پر یہ خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹائم میگزین نے اس حوالے سے دونوں فنکاروں کے مشترکہ دوست اور ہالی وڈ کے نامور اداکار جارج کلونی کو ایک مضمون تحریر کرنے کی دعوت دی ۔کلونی نے اپنے مضمون میں لکھا کہ’ ویسے تو دنیا میں سینکڑوں لوگ ہیں جنہیں ان کے اچھے کاموں پر خراج تحسین پیش کیا جا سکتا ہے لیکن ان کی نظر میں اس میں سر فہرست بریڈ اور جولی ہیں،دونوں نے اپنے آپ کو جس طرح سے اس کام کیلئے وقف کیا ہے وہ لائق تحسین ہے

وقت اشاعت : 05/05/2008 - 12:36:37

Rlated Stars :