بالی وڈ کو اپنی روایتی ڈگر سے ہٹ کر فلمیں بنانی چاہیے،ٹائیگر شروف

جمعرات 12 مئی 2016 13:34

بالی وڈ کو اپنی روایتی ڈگر سے ہٹ کر فلمیں بنانی چاہیے،ٹائیگر شروف

ممبئی۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) اداکارٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ بالی وڈ کو اپنی روایتی ڈگر سے ہٹ کر فلمیں بنانی چاہیے ،انھوں نے اپنی آنے والی فلم”فلائنگ جٹ“ہے جس کے بارے انہوں نے کہا کہ وہ فلائنگ جٹ کو لے کر بے حد پر جوش ہیں کیونکہ یہ فلم روایتی ڈگر سے ہٹ کر ہے انھوں نے کہا کہ بالی وڈ کو سپر ہیروز جیسی اور فلموں کی ضرورت ہے،انہیں امید ہے کہ ان کی فلم فلائنگ جٹ سے بالی وڈ کے فلمساز متاثر ہوں گے اور ایسی فلمیں بنا کر ان کی مارکیٹ پیدا کریں گے۔

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 13:34:20