لاہور ہائیکورٹ ‘ فلم ’’مالک ‘‘کے بارے عدالت میں مبینہ طور جعلی دستاویزات پیش کرنے پر وفاقی حکومت ،سنسربورڈ کو نوٹس جاری

پیر 30 مئی 2016 19:57

لاہور ہائیکورٹ ‘ فلم ’’مالک ‘‘کے بارے عدالت میں مبینہ طور جعلی دستاویزات پیش کرنے پر وفاقی حکومت ،سنسربورڈ کو نوٹس جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی فلم ’’مالک ‘‘کے بارے عدالت میں مبینہ طور جعلی دستاویزات پیش کرنے پر وفاقی حکومت اور سنسربورڈ کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے الزام لگایا کہ وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ نے عدالت میں فلم ’’مالک ‘‘کے بارے میں غلط بیانی کی اور عدالت کے روبرو فلم مالک کے بارے میں جعلی دستاویزات کا حوالہ دیا۔

وکیل نے دعویٰ کیا کہ فلم پر پابندی کے لیے جن شکایات کا عدالت میں حوالہ دیا گیا وہ تمام فرضی ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میں غلط بیانی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 19:57:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :