بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ کے ہاں‌بیٹے کی پیدائش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جون 2016 13:19

بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ  کے ہاں‌بیٹے کی پیدائش

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جون 2016ء) : بالی وڈ کے معروف اداکار رتیش دیش مکھ اور ان کی اہلیہ جنیلیا دہش مکھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں رتیش دیش مکھ نے اپنے ننھے بیٹے کی پیدائش کی خبر نہایت پیارے انداز میں دی۔ اپنے پیغام میں رتیش نے اپنے بڑے بیٹے کی تصویر اپ لوڈ کی اور کہا کہ میرے آئی اور بابا نے مجھے ایک چھوٹے بھائی کا تحفہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

بیٹے کی پیدائش کے بعد رتیش اور جنیلیا کو مبارکباد دیئے جانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ان کے مداحوں نے ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر اس خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

وقت اشاعت : 01/06/2016 - 13:19:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :