مغرور نہیں ، لوگوں میں گھلنے ملنے سے گھبراتی ہوں ‘ انوشکاشرما

بدھ 1 جون 2016 13:55

مغرور نہیں ، لوگوں میں گھلنے ملنے سے گھبراتی ہوں ‘ انوشکاشرما

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون ۔2016ء) خوبرو بولی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں ذیادہ لوگوں سے سے ملنے جلنے سے گھبراتی ہیں۔ تاہم بیشتر افراد انکی اس عادت کی وجہسے انھیں مغرور خیال کرتے ہیں جبکہ وہ ہر گز ایسی نہیں ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حقیقی زندگی میں اپنی ذات میں گم رہنے والی انسان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ایک وقت تھا جب انڈسٹری کے لوگوں کا خیال تھا کہ میں مغرور ہوں، میں ہمیشہ سے ہی لوگوں میں گھلنے ملنے سے گھبراتی ہوں، میں بہت زیادہ باہر گھومنے والی شخصیت نہیں ، یہی وجہ ہے کہ لوگ مجھے مغرور اور تنہائی پسند سمجھتے ہیں۔واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ کی شوٹنگ میں سپر سٹار سلمان خان کے ہمراہ مصروف ہیں۔ انوشکا شرما سلطان میں پہلوان کا کردارادا کرتی نظر آئیں گی

وقت اشاعت : 01/06/2016 - 13:55:20

Rlated Stars :