کریئر کے بدترین دور سے گزر رہا ہوں،اداکار ابھیشیک بچن

بدھ 1 جون 2016 13:55

کریئر کے بدترین دور سے گزر رہا ہوں،اداکار ابھیشیک بچن

ممبئی۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون ۔2016ء) معروف اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ وہ کریئر کا بدترین دور گزار رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان دنوں وہ فلمی دنیا میں مصروفیت نہ ہونے کی وجہ سے کافی ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ فلم ’ہاوٴس فل 3‘ کے بعد سے ان کے پاس کرنے کے لیے ایک بھی فلم نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس دور کو وہ اپنے کریئر کا بدترین دورسمجھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اب تک کے فلمی کریئر میں یہ پہلی بار ہوا ہے جب ان کے پاس فلمیں نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کام نہ ہونے کی بڑی وجہ ان کی جانب سے بہترین سکرپٹ کا انتظار ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ فن کاروں کو اس طرح کے دور سے گزرنا ہی پڑتا ہے۔

وقت اشاعت : 01/06/2016 - 13:55:23

Rlated Stars :