رمضان میر ا پسندیدہ ترین مہینہ ہے اور ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پورے روزے رکھوں گی‘سنہری خان

اتوار 5 جون 2016 13:19

رمضان میر ا پسندیدہ ترین مہینہ ہے اور ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پورے روزے رکھوں گی‘سنہری خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) اسٹیج اداکارہ سنہری خان نے کہا ہے کہ رمضان میر ا پسندیدہ ترین مہینہ ہے اور ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پورے روزے رکھوں گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں سنہری خان نے کہا کہ روزہ روح کی پاکیزگی اور خداسے قرب کا بہترین ذریعہ ہے ،ہمیں اس مقدس مہینے میں اپنے دوستوں اور مستحق افراد کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور ان کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے ۔ سنہری خان نے کہا کہ دورحاضر میں پاکستانی فلموں کا معیار دن بدن بہتر ہوتا جارہاہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ،اچھی اور معیاری فلم کو لوگ ضرور پسند کرتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/06/2016 - 13:19:24