جوہی چاولہ کا نیا ریکارڈ…48 سا ل کی عمر میں کریں گی آئٹم سانگ

اتوار 12 جون 2016 12:46

جوہی چاولہ کا نیا ریکارڈ…48 سا ل کی عمر میں کریں گی آئٹم سانگ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جون ۔2016ء) خوبروبولی ووڈ حسینہ جوہی چاولہ کا شمار90کی دھائی میں فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ نے ہندی سینما انڈسٹری میں طویل عرصہ گزارا ہے لیکن انھوں نے فنی سفر کے دوران کبھی کوئی آئٹم سانگ نہیں کیا، لیکن اب اداکارہ جلد اس ریکارڈ کو توڑنے جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی این اے انڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے جوہی چاولہ نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی نئی آنے والی ساوٴتھ انڈین فلم ”پشپاکا ویمانا“ میں مختصر کردار کے ساتھ ساتھ آئٹم سانگ بھی کریں گی، جو ان کے لیے کافی چیلنجنگ ہے۔

48 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انہیں آئٹم سانگ کی پیشکش ہوئی تو ان کا پہلا سوال یہی تھا کہ آخر وہ اس میں کیا کام کریں گی؟ انہوں نے کہا ’میں نے کبھی بھی آئٹم سانگ میں کام نہیں کیا لیکن پھر مجھے سمجھایا گیا کہ آخر فلم میں وہ مجھ سے کیا کروانا چاہتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے کافی عرصے بعد ڈانس کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب مجھے نئے ڈانس سٹیپس کرنے پڑے تو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

وقت اشاعت : 12/06/2016 - 12:46:06