سعدیہ خان بھی بالی وڈ جانے والوں کی فہرست میں شامل

ہفتہ 25 جون 2016 13:50

سعدیہ خان بھی بالی وڈ جانے والوں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد ۔ 25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون ۔2016ء) پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان بالی وڈ جانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ خان نے ان خبروں کی تصدیق کی ہے کہ لیکا نامی پروڈکشن کمپنی نے ان سے اور مایا علی سے رابطہ کیا تھا، یہ وہی کمپنی ہے جس نے کامیاب بالی وڈ فلم گھجنی کا تامل ورژن بنایا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل رپورٹس تھیں کہ سعدیہ کو بالی ووڈ میں ایک آئٹم سانگ کی آفر کی گئی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ خبریں غلط ہیں یہ کوئی آئٹم سانگ نہیں ایک مکمل فلم ہے۔انہوں نے اس کی کہانی پڑھی ہے اور انہیں ملنے والا کردار بہترین ہے۔ ساتھی اداکارہ مایا علی کے بھی اس پروجیکٹ میں شامل ہونے کے سوال پر ان کا کہنا تھا اس کے بارے میں ابھی کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکشے کماراس فلم میں ڈبل کردار کرتے نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 25/06/2016 - 13:50:44

Rlated Stars :