نوازالدین صدیقی سیریل کلر بن گئے

ہفتہ 25 جون 2016 14:00

نوازالدین صدیقی سیریل کلر بن گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء)معروف بولی ووڈسٹار نوازالدین صدیقی کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم’ ’رمن راگھو 2.0 “ آج ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے ہدایتکار انوراگ کشیپ ”رمن راگھو2.0“میں نوازالدین صدیقی پہلی مرتبہ ایک خطرناک سیریل کِلر کے کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ رمن راگھو ک2.0کی کہانی درحقیقت ایک ذہنی مریض سیریل کلر کے گرد گھومتی ہے جس نے 60کی دہائی کے وسط میں ممبئی کی سڑکوں پر دہشت کا ماحول پیداکیا ہوا تھا۔نوازالدین کے ہمراہ اداکار وکی کوشال اور ویپن شرما بھی فلم نمایاں کردار ادا کرتے نظر آئیں گے

وقت اشاعت : 25/06/2016 - 14:00:09

Rlated Stars :