شاہ رخ خان نے فلم دیوداس کی ایک یادگار تصویر ٹوئٹر پر جاری کر دی

منگل 12 جولائی 2016 13:24

شاہ رخ خان نے فلم دیوداس کی ایک یادگار تصویر ٹوئٹر پر جاری کر دی

ممبئی ۔ 12 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جولائی ۔2016ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم دیوداس میں اپنی ایک یادگار تصویر ٹوئٹر پر جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم دیوداس کو ریلیز ہوئے 14سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر اپنی ایک یادگار تصویرجاری کی ہے جس میں اداکار شراب کی بوتل لئے بے حال بستر پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،اداکار کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ وہ اس فلم کے ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں اس فلم میں کام کا موقع دیا، یہ ان کے کیرئیر کی اہم ترین فلم ہے۔

وقت اشاعت : 12/07/2016 - 13:24:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :